Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2575 (مشکوۃ المصابیح)
[2575] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1872)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَدَخَلَ مَكَّةَ فَأَقْبَلَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَہُ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ أَتَی الصَّفَا فَعَلَاہُ حَتَّی يَنْظُرَ إِلَی الْبَيْتِ فَرَفَعَ يَدَيْہِ فَجَعَلَ يَذْكُرُ اللہَ مَا شَاءَ وَيَدْعُو. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ سے) روانہ ہوئے،جب آپ مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجر اسود کی طرف آئے اسے بوسہ دیا،پھر بیت اللہ کا طواف کیا،پھر صفا پر آئے تو اس کے اوپر چڑھ گئے حتی کہ بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ ہاتھ اٹھا کر جس قدر چاہا،اللہ کا ذکر اور دعائیں کرتے رہے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔