Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2578 (مشکوۃ المصابیح)
[2578] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (961 و قال: حسن) و ابن ماجہ (2944) والدارمي (42/2 ح 1846)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْحَجَرِ: ((وَاللہِ لَيَبْعَثَنَّہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَہُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِہِمَا وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِہِ يَشْہَدُ عَلَی مَنِ اسْتَلَمَہُ بِحَقٍّ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ والدارمي
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کے بارے میں فرمایا:’’اللہ روز قیامت اسے اٹھائے گا تو اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور زبان ہو گی جس سے وہ بولے گا،اور جس نے حق کے ساتھ اس کو بوسہ دیا ہو گا اس کے حق میں گواہی دے گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔