Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2579 (مشکوۃ المصابیح)

[2579] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (878 وقال: غریب) ٭ رجاء بن صبیح أبو یحیی: ضعیف، ضعفہ الجمھور و للحدیث شاھد ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((إِنَّ الرُّكْنَ وَالْمَقَامَ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ طَمَسَ اللہُ نورَہما وَلَو لم يطمِسْ نورَہما لأضاءا مَا بينَ المشرقِ والمغربِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’حجر اسود اور مقام ابراہیم (وہ پتھر جس پر کھڑے ہو کر آپ نے بیت اللہ کی تعمیر کی) جنت کے دو یاقوت ہیں،اللہ تعالیٰ نے ان کے نور کو ختم کر دیا،اور اگر وہ ان کے نور کو ختم نہ کرتا تو وہ دونوں مشرق و مغرب کے مابین کو روشن کر دیتے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔