Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2583 (مشکوۃ المصابیح)
[2583] حسن یأتي: 2623، رواہ البغوي في شرح السنۃ (142/7 ح 1922)[والترمذي (903 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (3035) والنسائي (270/5 ح 3063) و صححہ الحاکم (466/1) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَسْعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَی بَعِيرٍ لَا ضرب وَلَا طرد وَلَا إِلَيْك. رَوَاہُ فِي شرح السّنة
قدامہ بن عبداللہ بن عمار ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفا مروہ کے درمیان اونٹ پر سعی کرتے ہوئے دیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو مارتے نہ ہٹاتے اور نہ کہتے کہ ہٹ جاؤ،راستہ چھوڑ دو۔حسن یاتی،رواہ شرح السنہ۔