Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2586 (مشکوۃ المصابیح)
[2586] متفق علیہ، رواہ البخاري (1606) ومسلم (1268/245)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا تَرَكْنَا اسْتِلَامَ ہَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْيَمَانِي وَالْحَجَرِ فِي شِدَّةٍ وَلَا رخاء مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يستلمہما
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجر اسود اور رکنِ یمانی کا استلام (چھونا) کرتے ہوئے دیکھا ہے تب سے ہم نے تنگی یا آسانی کسی بھی حال میں اِن کا استلام کرنا نہیں چھوڑا۔متفق علیہ