Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2605 (مشکوۃ المصابیح)
[2605] رواہ البخاري (1671)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابنِ عبَّاسٍ أَنَّہُ دَفَعَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ يَوْمَ عَرَفَةَ فَسَمِعَ النَّبِيُّ ﷺ وَرَاءَہُ زَجْرًا شَدِيدًا وَضَرْبًا لِلْإِبِلِ فَأَشَارَ بِسَوْطِہِ إِلَيْہِمْ وَقَالَ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عرفہ کے دن وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ واپس آ رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پیچھے اونٹوں کو بہت مارنے اور ڈانٹنے کی آوازیں سنیں تو آپ نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا:’’لوگو! سکینت اختیار کرو کیونکہ سواریوں کو تیز دوڑانا کوئی نیکی نہیں۔‘‘ رواہ البخاری۔