Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2608 (مشکوۃ المصابیح)

[2608] متفق علیہ، رواہ البخاري (1683) و مسلم (1289/292)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدُ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی صَلَاةً إِلَّا لِمِيقَاتِہَا إِلَّا صَلَاتَيْنِ: صَلَاةَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ وَصَلَّی الْفَجْرَ يومئِذٍ قبلَ ميقاتہا

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو،مزدلفہ میں دو نمازوں،نمازِ مغرب اور عشا کو جمع کرنے اور اسی روز نمازِ فجر کو اس کے وقت سے پہلے پڑھنے کے سوا،ہمیشہ نمازوں کو ان کے اوقات میں پڑھتے ہوئے دیکھا۔متفق علیہ۔