Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2612 (مشکوۃ المصابیح)

[2612] ضعیف، رواہ [البیھقي فی السنن الکبری 125/5) والحاکم (523/3) وصححہ ووافقہ الذہبي] ٭ السند مرسل و رواہ شعبۃ عن ابن جریج عن محمد بن قیس بن مخرمۃ عن مسور بن مخرمۃ بہ نحو المعنی و سندہ ضعیف، ابن جریج مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن محمّدِ بنِ قيسِ بن مَخْرمةَ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((إِنَّ أَہْلَ الْجَاہِلِيَّةِ كَانُوا يَدْفَعُونَ مِنْ عَرَفَةَ حِينَ تَكُونُ الشَّمْسُ كَأَنَّہَا عَمَائِمُ الرِّجَالِ فِي وُجُوہِہِمْ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ وَمِنَ الْمُزْدَلِفَةِ بَعْدَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ حِينَ تَكُونُ كَأَنَّہَا عَمَائِمُ الرِّجَالِ فِي وُجُوہِہِمْ. وَإِنَّا لَا نَدْفَعُ مِنْ عَرَفَةَ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَنَدْفَعُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ہَدْيُنَا مُخَالِفٌ لِہَدْيِ عَبَدَةِ الْأَوْثَانِ وَالشِّرْكِ)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان وَقَالَ فِيہِ: خَطَبنَا وَسَاقہ بِنَحْوِہِ

محمد بن قیس بن مخرمہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا:’’اہل جاہلیت عرفات سے اس وقت لوٹا کرتے تھے جب سورج غروب ہونے سے پہلے اس طرح ہو جیسے آدمیوں کی پگڑیاں ان کے چہروں پر ہوں،اور مزدلفہ سے طلوعِ آفتاب کے بعد جیسے آدمیوں کی پگڑیاں ان کے چہروں پر ہوں۔جبکہ ہم غروب آفتاب کے بعد عرفات سے لوٹتے ہیں اور طلوع آفتاب سے پہلے مزدلفہ سے واپس آتے ہیں،ہمارا طریقہ،بتوں کے پجاریوں اور مشرکوں کے طریقے سے مختلف ہے۔‘‘ بیہقی۔اور فرمایا: ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا،اور باقی حدیث ویسے ہی بیان کی۔ضعیف،رواہ البیھقی فی سنن الکبریٰ۔