Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2613 (مشکوۃ المصابیح)

[2613] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1940) والنسائي (270/5۔ 271 ح 3066) و ابن ماجہ (3025) ٭ الحسن العرني ثقۃ أرسل عن ابن عباس و لبعض الحدیث شواھد، بعضھا حسنۃ عند الطحاوي (مشکل الآثار 119/9 ح3494) وغیرہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدَّمَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْلَةً الْمُزْدَلِفَةِ أُغَيْلِمَةَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَی حُمُرَاتٍ فَجَعَلَ يَلْطَحُ أَفْخَاذَنَا وَيَقُولُ: ((أُبَيْنِيَّ لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں مزدلفہ کی رات بنو عبدالمطلب کے بچوں کے ہمراہ گدھوں پر بٹھا کر پہلے ہی روانہ کر دیا تھا،اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پیار سے ہماری رانوں پر مار رہے تھے اور فرما رہے تھے:’’میرے پیارے بچو! جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے جمرہ کو کنکریاں نہ مارنا۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔