Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2616 (مشکوۃ المصابیح)

[2616] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1925 ب و تحفۃ الأشراف: 4842) و أحمد (389/4 ح 19694)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّہُ سمع الشَّريدَ يَقُولُ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَمَا مَسَّتْ قَدَمَاہُ الْأَرْضَ حَتَّی أَتَی جمْعاً. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

یعقوب بن عاصم بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شرید ؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں عرفات سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ واپس آیا تو مزدلفہ پہنچنے تک آپ کے قدم مبارک زمین پر نہیں لگے۔(یعنی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سواری پر آئے) اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔