Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2618 (مشکوۃ المصابیح)

[2618] رواہ مسلم (1297/310)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن جَابر قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَرْمِي عَلَی رَاحِلَتِہِ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَقُولُ: ((لِتَأْخُذُوا مَنَاسِكَكُمْ فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَحُجُّ بعد حجتي ہَذِہ)) . رَوَاہُ مُسلم

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے قربانی کے دن نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو،اپنی سواری پر بیٹھے ہوئے کنکریاں مارتے دیکھا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے:’’تم اپنے حج کے طریقے سیکھ لو،کیونکہ میں نہیں جانتا کہ شاید میں اپنے اس حج کے بعد حج نہ کر سکوں۔‘‘ رواہ مسلم۔