Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2623 (مشکوۃ المصابیح)

[2623] حسن، تقدم: 2583، رواہ الشافعي فی الأم (213/2) و الترمذي (903 وقال: حسن صحیح) و النسائي (270/5 ح 3063) و ابن ماجہ (3035) والدرامي (62/2ح 1907)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَرْمِي الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ عَلَی نَاقَةٍ صَہْبَاءَ لَيْسَ ضَرْبٌ وَلَا طَرْدٌ وَلَيْسَ قِيلُ: إِلَيْكَ إِليك. رَوَاہُ الشَّافِعِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ

قدامہ بن عبداللہ بن عمار ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو قربانی کے دن اپنی سرخی مائل سفید اونٹنی پر بیٹھ کر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا،وہاں کسی کو روکا جا رہا تھا نہ ہٹایا جا رہا تھا اور نہ ہی یہ کہا جا رہا تھا کہ ہٹ جاو ٔ! ہٹ جاؤ! حسن،رواہ الشافعی و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔