Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2625 (مشکوۃ المصابیح)

[2625] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (881 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (2006) [و أبو داود (2019) و الدارمي(73/2ح1943) وصححہ الحاکم (467/1) علی شرط مسلم ووافقہ الذہبي]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہَا قَالَتْ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ ألَا نَبْنِي لَكَ بِنَاءً يُظِلُّكَ بِمِنًی؟ قَالَ: ((لَا مِنًی مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہ والدارمي

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا ہم (صحابہ کی جماعت) آپ کے سایہ کے لیے منی میں کوئی کمرہ (سائبان) نہ بنا دیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں،منیٰ پہلے پہنچ جانے والے کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔