Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2626 (مشکوۃ المصابیح)
[2626] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (407/1 ح 939)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقِفُ عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ وُقُوفًا طَوِيلًا يُكَبِّرُ اللہَ وَيُسَبِّحُہُ وَيَحْمَدُہُ وَيَدْعُو اللہَ وَلَا يَقِفُ عنْدَ جمرَةِ العقبةِ. رَوَاہُ مَالك
نافع ؒ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر ؓ پہلے دو جمروں کے پاس بہت دیر تک ٹھہرتے،اللہ کی کبریائی بیان کرتے،اس کی تسبیح و تحمید بیان کرتے اور اللہ سے دعائیں کرتے،لیکن وہ جمرہ عقبی (بڑے شیطان) کے پاس کھڑے نہیں ہوتے تھے۔اسنادہ صحیح،رواہ مالک۔