Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2627 (مشکوۃ المصابیح)
[2627] رواہ مسلم (1243/205)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِہِ فَأَشْعَرَہَا فِي صَفْحَةِ سَنَامِہَا الْأَيْمَنِ وَسَلَّتَ الدَّمَ عَنْہَا وَقَلَّدَہَا نَعْلَيْنِ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَہُ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِہِ علی الْبَيْدَاء أہل بِالْحَجِّ. رَوَاہُ مُسلم
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر ذوالحلیفہ کے مقام پر ادا کی،پھر آپ نے اپنی اونٹنی منگوائی،آپ نے اس کی کوہان کے دائیں پہلو پر ہلکا سا زخم لگایا،وہاں سے خون بہنے لگا،آپ نے وہ خون صاف کر دیا اور اس کی گردن میں دو جوتے ڈال دیے،پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہو گئے،جب وہ بیداء میں آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ نے حج کے لیے تلبیہ پکارا۔رواہ مسلم۔