Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2633 (مشکوۃ المصابیح)

[2633] متفق علیہ، رواہ البخاري (1689) و مسلم (1322/371)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ: ((ارْكَبْہَا)) . فَقَالَ: إِنَّہَا بَدَنَةٌ. قَالَ: ((ارْكَبْہَا)) . فَقَالَ: إِنَّہَا بَدَنَةٌ. قَالَ: ((ارْكَبْہَا وَيلك)) فِي الثَّانِيَة أَو الثَّالِثَة

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو قربانی کا اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس پر سوار ہو جا۔‘‘ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس پر سوار ہو جا۔‘‘ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا:’’تجھ پر افسوس ہو! اس پر سوارہو جا۔‘‘ متفق علیہ۔