Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2634 (مشکوۃ المصابیح)
[2634] رواہ مسلم (1324/375)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عبدِ اللہ سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْہَدْيِ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((ارْكَبْہَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْہَا حَتَّی تَجِدَ ظَہْرًا)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوزبیر بیان کرتے ہیں،میں نے جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا،ان سے قربانی کے اونٹ پر سواری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب تو اس پر سواری کرنے پر مجبور ہو جائے تو پھر سواری ملنے تک بھلے طریقے سے اس پر سواری کر۔‘‘ رواہ مسلم۔