Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2635 (مشکوۃ المصابیح)

[2635] رواہ مسلم (1325/377)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سِتَّةٌ عَشَرَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ وَأَمَّرَہُ فِيہَا. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا أُبْدِعَ عَلَيَّ مِنْہَا؟ قَالَ: ((انْحَرْہَا ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَيْہَا فِي دَمِہَا ثُمَّ اجْعَلْہَا عَلَی صَفْحَتِہَا وَلَا تَأْكُلْ مِنْہَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أہل رفقتك)) . رَوَاہُ مُسلم

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کے ساتھ قربانی کے سولہ اونٹ بھیجے اور اسے ان پر امیر مقرر کیا،تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اگر ان میں سے کوئی چلنے سے عاجز آ جائے تو پھر میں کیا کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے نحر کر دینا اور اس (کےقلادے) کے جوتے اس کے خون میں رنگ کر اس کے پہلو پر نشان لگا دینا اور اس میں سے تم اور تمہارے ساتھی نہ کھائیں۔‘‘ رواہ مسلم۔