Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2637 (مشکوۃ المصابیح)
[2637] متفق علیہ، رواہ البخاري (1713) و مسلم (1320/358)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابنِ عمَرَ: أَنَّہُ أَتَی عَلَی رَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ بِدَنَتَہُ يَنْحَرُہَا قَالَ: ابْعَثْہَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ ﷺ
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک آدمی کے پاس آئے جو اپنے قربانی کے اونٹ کو بٹھا کر نحرکر رہا تھا،تو انہوں نے اسے فرمایا:’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق اسے کھڑا کرو اور اس کی ٹانگ کو باندھو (پھر نحر کرو)۔متفق علیہ۔