Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2644 (مشکوۃ المصابیح)

[2644] متفق علیہ، رواہ البخاري (5569) و مسلم (1974/34)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ ((مَنْ ضَحَّی مِنْكُمْ فَلَا يُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ وَفِي بَيْتِہِ مِنْہُ شَيْءٌ)) . فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ نَفْعَلُ كَمَا فَعَلْنَا الْعَامَ الْمَاضِي؟ قَالَ: ((كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَادَّخِرُوا فَإِنَّ ذَلِكَ الْعَامَ كَانَ بِالنَّاسِ جَہْدٌ فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِينُوا فِيہِمْ))

سلمہ بن اکوع ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے جس نے قربانی کی ہے۔تیسرے دن کے بعد (یعنی چوتھے روز) اس کے گھر میں قربانی کا گوشت نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ جب آئندہ سال آیا تو صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جس طرح ہم نے پچھلے سال کیا تھا کیا اس سال بھی ہم ویسے ہی کریں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کھاؤ،کھلاؤ اور ذخیرہ بھی کرو،کیونکہ گزشتہ سال لوگ قحط سالی کی وجہ سے تکلیف میں تھے،اس لیے میں نے ارادہ کیا کہ تم ان کی اعانت کرو۔‘‘ متفق علیہ۔