Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2645 (مشکوۃ المصابیح)

[2645] صحیح، رواہ أبو داود (2813)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ نُبَيْشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِن كُنَّا نہينَا عَنْ لُحُومِہَا أَنْ تَأْكُلُوہَا فَوْقَ ثَلَاثٍ لِكَيْ تسَعْكم. جاءَ اللہُ بالسَّعَةِ فكُلوا وادَّخِرُوا وأْتَجِروا. أَلَا وَإِنَّ ہَذِہِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وذِكْرِ اللہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

نُبیشہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہم نے تمہیں منع کیا تھا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زائد نہیں کھانا تاکہ تمہیں کشائش اور خوشحالی مل جائے،اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوشحالی عطا کر دی ہے تو کھاؤ،ذخیرہ کرو اور (صدقہ کر کے) اجر پاؤ۔اور سن لو! یہ ایام کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤ۔