Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2656 (مشکوۃ المصابیح)
[2656] رواہ البخاري (1723)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُسْأَلُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًی فَيَقُولُ: ((لَا حرَجَ)) فَسَأَلَہُ رجل فَقَالَ: رميت بعد مَا أمسَيتُ. فَقَالَ: ((لَا حرَجَ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،قربانی کے دن منیٰ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسائل دریافت کیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی فرما رہے تھے:’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو اس نے عرض کیا: میں نے غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں ماری ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ رواہ البخاری۔