Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2665 (مشکوۃ المصابیح)
[2665] متفق علیہ، رواہ البخاري (1653) و مسلم (1309/336)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ: سألتُ أنسَ بنَ مالكٍ. قُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَہُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ: أَيْنَ صَلَّی الظُّہْرَ يومَ الترويةِ؟ قَالَ: بمنی. قلت: فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ؟ قَالَ: بِالْأَبْطَحِ. ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ
عبدالعزیز بن رفیع بیان کرتے ہیں،میں نے انس ؓ بن مالک ؓ سے دریافت کیا،میں نے کہا: اگر آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی بات یاد کی ہو تو مجھے بتائیں کہ آپ نے ترویہ (آٹھ ذوالحجہ) کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے فرمایا: منیٰ میں،پھر پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ سے واپس آتے ہوئے عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ فرمایا: وادی ابطح میں،پھر فرمایا: جیسے تمہارے امرا کریں ویسے تم کرو۔متفق علیہ۔