Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2671 (مشکوۃ المصابیح)
[2671] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1956)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن رافعِ بنِ عمروٍ والمُزَني قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًی حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَی عَلَی بَغْلَةٍ شَہْبَاءَ وَعَلِيٌّ يُعَبِّرُ عَنْہُ وَالنَّاسُ بَين قَائِم وقاعد. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
رافع بن عمرو مزنی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منیٰ میں چاشت کے بعد سیاہی مائل سفید خچر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سنا،جبکہ علی ؓ آپ کی طرف سے لوگوں تک بات پہنچا رہے تھے جبکہ لوگ کچھ کھڑے تھے اور کچھ بیٹھے ہوئے تھے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔