Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2678 (مشکوۃ المصابیح)
[2678] متفق علیہ، رواہ البخاري (1542، 1838) و مسلم (1177/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ: مَا يلبس مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَحَدٌ لَا يَجِدُ نَعْلَيْنِ فَيَلْبَسُ خُفَّيْنِ وليقطعہما أَسْفَل الْكَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّہُ زَعْفَرَانٌ وَلَا وَرْسٌ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ وَزَادَ الْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ: ((وَلَا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْمُحْرِمَةُ وَلَا تلبس القفازين))
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ احرام والا کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’قمیض،عمامے،شلواریں،جبے،اور موزے نہ پہنو،البتہ اگر کوئی شخص جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ لے اور ایسا کوئی کپڑا نہ پہنو جسے زعفران اور ورس کی خوشبو لگی ہو۔‘‘ بخاری،مسلم۔متفق علیہ۔ اور امام بخاری نے ایک دوسری روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’احرام والی عورت نقاب پہنے نہ دستانے۔‘‘