Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2679 (مشکوۃ المصابیح)
[2679] متفق علیہ، رواہ البخاري (1841) و مسلم (1178/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ وَہُوَ يَقُولُ: ((إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ نَعْلَيْنِ لَبَسَ خُفَّيْنِ وَإِذَا لَمْ يَجِدْ إِزَارًا لَبَسَ سَرَاوِيل))
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطاب کرتے ہوئے سنا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے:’’جب محرِم جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے اور جب وہ تہبند نہ پائے تو شلوار پہن لے۔‘‘ متفق علیہ۔