Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2680 (مشکوۃ المصابیح)

[2680] متفق علیہ، رواہ البخاري (1536) و مسلم (6۔ 8 / 1180)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ بالجعرانة إِذْ جَاءَ رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ عَلَيْہِ جُبَّةٌ وَہُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَہَذِہِ عَلَيَّ. فَقَالَ: ((أَمَا الطِّيبُ الَّذِي بِكَ فَاغْسِلْہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَأَمَّا الْجُبَّةُ فَانْزِعْہَا ثُمَّ اصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ كَمَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ))

یعلی بن امیہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہم جعرانہ میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس تھے جب ایک اعرابی آپ کے پاس آیا اس نے جبہ پہن رکھا تھا اور اس نے زعفران کی بنی ہوئی خوشبو بھی خوب لگا رکھی تھی،اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور میں نے یہ (جبہ) پہن رکھا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’رہی خوشبو جو تم نے لگا رکھی ہے اسے تین مرتبہ دھو دو،اور رہا جبہ تو اسے اتار دو،اور پھر اپنے عمرے میں ویسے ہی کر جیسے تو اپنے حج میں کرتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔