Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2683 (مشکوۃ المصابیح)

[2683] رواہ مسلم (1411/48)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ابْنِ أُخْتِ مَيْمُونَةَ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَزَوَّجَہَا وَہُوَ حَلَالٌ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ قَالَ الشيخُ الإِمَام يحيی السّنة: وَالْأَكْثَرُونَ عَلَی أَنَّہُ تَزَوَّجَہَا حَلَالًا وَظَہَرَ أَمْرُ تَزْوِيجِہَا وَہُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ بَنَی بِہَا وَہُوَ حَلَال بسرف فِي طَرِيق مَكَّة

میمونہ ؓ کے بھانجے یزید بن الاصم،میمونہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے شادی کی تو آپ محرم نہیں تھے۔الشیخ الامام محی السنہ ؒ بیان کرتے ہیں،اکثر محدثین کا یہ مؤقف ہے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے شادی کی تو آپ محرم نہیں تھے جبکہ آپ نے حالت احرام میں اس معاملے کو ظاہر فرمایا۔پھر آپ نے مکہ کے راستے میں مقام سرف پر ان سے خلوت اختیار کی،جبکہ آپ حالت احرام میں نہیں تھے۔رواہ مسلم۔