Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2687 (مشکوۃ المصابیح)
[2687] رواہ مسلم (1298/312)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُہُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَہُ يَسْتُرُہُ من الْحَرِّ حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ام الحصین ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے اسامہ ؓ اور بلال ؓ کو دیکھا کہ ان میں سے ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی مہار تھامے ہوئے تھا جبکہ دوسرا (چھتری کی طرح) اپنا کپڑا بلند کیے،آپ کو گرمی سے بچانے کے لیے،آپ پر سایہ کیے ہوئے تھا حتی کہ آپ نے جمرہ عقبی کو کنکریاں مار لیں۔رواہ مسلم۔