Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2703 (مشکوۃ المصابیح)

[2703] صحیح، رواہ الترمذي (851) و النسائي (191/5 ح 2839، 200/7 ح 4328) والشافعي فی الأم (193/2)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِيِ عَمَّارٍ قَالَ: سَأَلت جابرَ بنَ عبدِ اللہِ عَنِ الضَّبُعِ أَصَيْدٌ ہِيَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ فَقُلْتُ: أَيُؤْكَلُ؟ فَقَالَ: نَعَمْ فَقُلْتُ: سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالشَّافِعِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حديثٌ حسنٌ صَحِيح

عبدالرحمٰن بن ابی عمار بیان کرتے ہیں،میں نے جابر بن عبداللہ ؓ سے بجو کے بارے میں سوال کیا وہ شکار ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں،میں نے کہا: کیا وہ کھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں،میں نے کہا: آپ نے اسے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں،ترمذی،نسائی،شافعی۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔صحیح،رواہ الترمذی و النسائی۔