Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2706 (مشکوۃ المصابیح)
[2706] رواہ مسلم (1197/65)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: كنَّا مَعَ طَلحةَ بنِ عُبيدِ اللہِ وَنَحْنُ حُرُمٌ فَأُہْدِيَ لَہُ طَيْرٌ وَطَلْحَةُ رَاقِدٌ فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ وَافَقَ مَنْ أَكَلَہُ قَالَ: فَأَكَلْنَاہُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ مُسلم
عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی بیان کرتے ہیں،ہم طلحہ بن عبیداللہ ؓ کے ساتھ تھے اور ہم حالت احرام میں تھے،ان (طلحہ ؓ) کو ایک (بھنا ہوا) پرندہ بطور ہدیہ بھیجا گیا جبکہ طلحہ سو رہے تھے۔ہم میں سے کچھ نے کھا لیا اور کچھ نے پرہیز کیا،تو جب طلحہ ؓ بیدار ہوئے تو انہوں نے اسے کھانے والوں کی موافقت کی اور فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھایا تھا۔رواہ مسلم۔