Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2711 (مشکوۃ المصابیح)
[2711] متفق علیہ، رواہ البخاري (5089) ومسلم (1207/104)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ. قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ لَہَا: ((لَعَلَّكِ أَرَدْتِ الْحَجَّ؟)) قَالَتْ: وَاللہِ مَا أَجِدُنِي إِلَّا وَجِعَةً. فَقَالَ لَہَا: حُجِّي وَاشْتَرِطِي وَقُولِي: اللہُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حبستني
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضباعہ بنت زبیر ؓ کے پاس گئے تو ان سے فرمایا:’’شاید کہ آپ نے حج کا ارادہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! مجھے کچھ تکلیف ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’حج کریں اور شرط قائم کر لیں،اس طرح کہیں: اے اللہ! میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہو گی جہاں تو مجھے (تکلیف کی وجہ سے آگے جانے سے) روک لے گا۔‘‘ متفق علیہ۔