Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2731 (مشکوۃ المصابیح)

[2731] رواہ مسلم (1373/473)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا أَوَّلَ الثَّمَرَةِ جَاءُوا بِہِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَإِذَا أَخَذَہُ قَالَ: ((اللہُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا اللہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ وَإِنَّہُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ وَأَنَا أدعوكَ للمدينةِ بمثلِ مَا دعَاكَ لمكةَ ومِثْلِہِ مَعَہُ)) . ثُمَّ قَالَ: يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيدٍ لَہُ فيعطيہِ ذَلِك الثَّمر. رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب لوگ پہلا پہلا پھل دیکھتے تو اسے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کرتے،جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے پکڑلیتے تو دعا فرماتے:’’اے اللہ! ہمارے لیے پھلوں میں برکت فرما،اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے مدینے میں برکت فرما،ہمارے صاع اور ہمارے مد (ناپ تول کے پیمانے) میں برکت فرما،اے اللہ! بے شک ابراہیم ؑ تیرے بندے،تیرے خلیل اور تیرے نبی تھے،اور میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں،بے شک انہوں نے تجھ سے مکہ کے لیے دعا فرمائی اور میں تجھ سے اسی مثل مدینہ کے لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مثل اس کے ساتھ مزید دعا کرتا ہوں۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے کسی سب سے چھوٹے بچے کو بلاتے اور وہ پھل اسے دے دیتے۔رواہ مسلم۔