Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2732 (مشکوۃ المصابیح)

[2732] رواہ مسلم (1374/475)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ إِبْرَاہِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ فَجَعَلَہَا حَرَامًا وَإِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ حَرَامًا مَا بَيْنَ مَأْزِمَيْہَا أَنْ لَا يُہْرَاقَ فِيہَا دَمٌ وَلَا يُحْمَلَ فِيہَا سلاحٌ لقتالٍ وَلَا تُخبَطَ فِيہَا شجرةٌ إِلَّا لعلف)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوسعید ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک ابراہیم ؑ نے مکہ کو حرام قرار دیا اور اس کی حرمت کو ثابت کیا،اور میں مدینہ کو،اس کے دو پہاڑوں کے درمیانی علاقے کو،حرام قرار دیتا ہوں کہ اس میں خون ریزی کی جائے نہ قتال کے لیے اس میں اسلحہ اٹھایا جائے اور نہ ہی چارے کے علاوہ اس کے درختوں کے پتے جھاڑے جائیں۔‘‘ رواہ مسلم۔