Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2733 (مشکوۃ المصابیح)
[2733] رواہ مسلم (1364/461)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ سَعْدًا رَكِبَ إِلَی قَصْرِہِ بِالْعَقِيقِ فَوَجَدَ عَبْدًا يَقْطَعُ شَجَرًا أَوْ يَخْبِطُہُ فَسَلَبَہُ فَلَمَّا رَجَعَ سَعْدٌ جَاءَہُ أَہْلُ الْعَبْدِ فَكَلَّمُوہُ أَنْ يَرُدَّ عَلَی غُلَامِہِمْ أَوْ عَلَيْہِمْ مَا أَخَذَ مِنْ غُلَامِہِمْ فَقَالَ: مَعَاذَ اللہِ أَنْ أَرُدَّ شَيْئًا نَفَّلَنِيہِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَبِي أَنْ يرد عَلَيْہِم. رَوَاہُ مُسلم
عامر بن سعد ؒ سے روایت ہے کہ سعد (بن ابی وقاص ؓ) موضع عقیق میں واقع اپنے محل کی طرف جا رہے تھے کہ انہوں نے کسی غلام کو درخت کاٹتے ہوئے یا اس کے پتے جھاڑتے ہوئے پایا تو انہوں نے اس کا کپڑا سلب کر لیا،جب سعد ؓ واپس (مدینہ) آئے تو غلام کے مالک ان کے پاس آئے اور ان سے بات کی کہ انہوں نے غلام سے جو کچھ لیا ہے وہ اسے ان کے غلام کو یا ہمیں واپس لٹا دیں،اس پر انہوں (سعد ؓ) نے فرمایا: اللہ کی پناہ کہ میں اس چیز کو واپس کر دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بطور غنیمت عطا فرمائی ہے،اور انہوں نے انہیں وہ کپڑا واپس کرنے سے انکار کر دیا۔رواہ مسلم۔