Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2734 (مشکوۃ المصابیح)

[2734] متفق علیہ، رواہ البخاري (1889) و مسلم (1376/480)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ وُعِكَ أَبُو بَكْرٍ وَبِلَالٌ فَجِئْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ: ((اللہُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ وَصَحِّحْہَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صاعہا ومدہا وانقل حماہا فاجعلہا بِالْجُحْفَةِ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ تشریف لائے تو ابوبکر ؓ اور بلال ؓ بخار میں مبتلا ہو گئے،میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور آپ کو بتایا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! جس طرح ہمیں مکہ محبوب ہے اس طرح یا اس سے بھی زیادہ مدینہ ہمیں محبوب بنا دے اور اسے صحت افزا بنا دے،اس کے صاع و مد میں ہمارے لیے برکت فرما دے اور اس کے بخار کو منتقل فرما اور اسے جحفہ بھیج دے۔‘‘ متفق علیہ۔