Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2735 (مشکوۃ المصابیح)
[2735] رواہ البخاري (7039)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ فِي الْمَدِينَةِ: رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّی نَزَلَتْ مَہْيَعَةَ فَتَأَوَّلْتُہَا: أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَی مَہْيَعَةَ وَہِيَ الْجُحْفَةُ . رَوَاہُ البُخَارِيّ
عبداللہ بن عمر ؓ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ کے بارے میں خواب کے متعلق روایت ہے،(آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا):’’میں نے ایک سیاہ فام پراگندہ بالوں والی عورت کو مدینہ سے نکل کر ’’مھیعہ‘‘ پر قیام کرتے ہوئے دیکھا،میں نے اس کی تاویل کی کہ مدینہ کی وبا ’’مھیعہ‘‘ منتقل کر دی گئی ہے،اور ’’مھیعہ‘‘ جحفہ کا ہی نام ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔