Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2736 (مشکوۃ المصابیح)
[2736] متفق علیہ، رواہ البخاري (1875) و مسلم (1388/498)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُہَيْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((يُفْتَحُ الْيَمَنُ فَيَأْتِي قومٌ يبُسُّونَ فيَتَحمَّلونَ بأہليہم وَمن أطاعہم وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَہُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ وَيُفْتَحُ الشَّامُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَہْلِيہِمْ وَمَنْ أَطَاعَہُمْ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَہُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ وَيُفْتَحُ الْعِرَاقُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَہْلِيہِمْ وَمَنْ أَطَاعَہُمْ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَہُمْ لَوْ كَانُوا يعلمُونَ))
سفیان بن ابی زہیر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’یمن فتح ہو جائے گا تو کچھ لوگ اپنے اونٹوں کو تیز چلاتے ہوئے آئیں گے تو وہ اپنے اہل و عیال اور اپنے اطاعت گزار لوگوں کو سوار کر کے لے جائیں گے حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر تھا کاش کہ وہ جانتے،اور شام فتح ہو جائے گا تو کچھ لوگ اونٹوں کو تیز چلاتے ہوئے آئیں گے تو وہ اپنے اہل خانہ اور جو ان کی اطاعت اختیار کر لیں گے اُن کو سوار کر کے لے جائیں گے،حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر تھا کاش وہ جان لیتے،اور عراق فتح ہو جائے گا تو کچھ لوگ اونٹوں کو تیز دوڑاتے ہوئے آئیں گے اور وہ اپنے اہل و عیال اور اپنے اطاعت گزار لوگوں کو سوار کر کے لے جائیں گے،جبکہ مدینہ ان کے لیے بہتر تھا کاش کہ وہ جان لیتے۔‘‘ متفق علیہ۔