Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2742 (مشکوۃ المصابیح)
[2742] متفق علیہ، رواہ البخاري (1881) و مسلم (2943/123)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيْسَ مِنْ بلدٍ إِلا سَيَطَؤہُ الدَّجَّالُ إِلَّا مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ لَيْسَ نَقْبٌ مِنْ أَنِقَابِہَا إِلَّا عَلَيْہِ الْمَلَائِكَةُ صَافِّينَ يَحْرُسُونَہَا فَيَنْزِلُ السَّبِخَةَ فَتَرْجُفُ الْمَدِينَةُ بِأَہْلِہَا ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ فَيَخْرُجُ إِلَيْہِ كُلُّ كَافِرٍ وَمُنَافِقٍ))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مکہ اور مدینہ کے علاوہ دجال ہر شہر کو خراب کر ڈالے گا،ان دونوں شہروں کے تمام داخلی راستوں پر فرشتے صفیں باندھیں ان کی حفاظت کر رہے ہیں،وہ (دجال) شور والی زمین پر اترے گا،پھر مدینہ اپنے رہنے والوں کو تین بار خوب جھٹکا دے گا تو ہر کافر و منافق اس (دجال) کی طرف نکل جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔