Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2745 (مشکوۃ المصابیح)
[2745] متفق علیہ، رواہ البخاري (2889) و مسلم (4620/ 1365)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ طَلَعَ لَہُ أُحُدٌ فَقَالَ: ((ہَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ اللہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَإِنِّي أحرم مَا بَين لابتيہا))
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اُحد پہاڑ نظر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں،اے اللہ! بے شک ابراہیم ؑ نے مکہ کو حرام قرار دیا،اور میں مدینہ کے دونوں پتھریلی جگہ کے درمیانی علاقے کو حرام قرار دیتا ہوں۔‘‘ متفق علیہ۔