Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2748 (مشکوۃ المصابیح)
[2748] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2038) ٭ مولی سعد مجھول .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ صَالِحٍ مَوْلًی لِسَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا وَجَدَ عَبِيدًا مِنْ عَبِيدِ الْمَدِينَةِ يَقْطَعُونَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ فَأَخَذَ مَتَاعَہُمْ وَقَالَ يَعْنِي لِمَوَالِيہِمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ ينْہَی أَنْ يُقْطَعَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ شَيْءٌ وَقَالَ: ((مَنْ قَطَعَ مِنْہُ شَيْئًا فَلِمَنْ أَخَذَہُ سَلَبُہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سعد ؓ کے آزاد کردہ غلام صالح سے روایت ہے کہ سعد ؓ نے مدینہ کے کچھ غلاموں کو مدینہ کے درخت کاٹتے ہوئے پایا تو انہوں نے ان کا سامان لے لیا،اور ان کے مالکوں سے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ کے درخت سے کوئی چیز کاٹنے سے منع کرتے ہوئے سنا،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اس کی کوئی چیز کاٹے تو جو شخص اسے پکڑے تو اس کا سامان اسی (پکڑنے والے) کو ملے گا۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔