Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2755 (مشکوۃ المصابیح)
[2755] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (4152، نسخۃ محققۃ: 3856) ٭ فیہ رجل من آل الخطاب: مجھول .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ زَارَنِي مُتَعَمِّدًا كَانَ فِي جِوَارِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ سَكَنَ الْمَدِينَةَ وَصَبَرَ عَلَی بَلَائِہَا كُنْتُ لَہُ شَہِيدًا وَشَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ مَاتَ فِي أَحَدِ الْحَرَمَيْنِ بَعَثَہُ اللہُ مِنَ الْآمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَة))
آل خطاب میں سے ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قصداً میری زیارت کے لیے آئے تو روز قیامت وہ میرے پڑوس میں ہو گا،جو شخص مدینہ میں سکونت اختیار کرے اور اس کی مشکلات پر صبر کرے تو روز قیامت میں اس کے لیے گواہ بنوں گا یا سفارشی ہوں گا،اور جو حرمین (مکہ،مدینہ) میں کسی جگہ فوت ہوا تو روز قیامت وہ امن والوں میں سے ہو گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔