Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2757 (مشکوۃ المصابیح)

[2757] إسنادہ ضعیف، رواہ مالک (462/2ح 1020) ٭ السند ضعیف لإرسالہ، رواہ مالک عن یحیی بن سعید بہ مرفوعًا و ھو مرسل .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

لإرسالہ وَعَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ جَالِسًا وَقَبْرٌ يُحْفَرُ بِالْمَدِينَةِ فَاطَّلَعَ رَجُلٌ فِي الْقَبْرِ فَقَالَ: بِئْسَ مَضْجَعِ الْمُؤْمِنِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((بئس مَا قُلْتَ)) قَالَ الرَّجُلُ إِنِّي لَمْ أُرِدْ ہَذَا إِنَّمَا أَرَدْتُ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا مِثْلَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللہِ مَا عَلَی الْأَرْضِ بُقْعَةٌ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يَكُونَ قَبْرِي بِہَا مِنْہَا)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاہُ مَالِكٌ مُرْسَلًا

یحیی بن سعید ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھے ہوئے تھے جبکہ مدینہ میں ایک قبر کھودی جا رہی تھی،ایک آدمی نے قبر میں جھانکا تو کہا: مومن کی بہت بُری جگہ ہے،تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم نے بہت بُری بات کی ہے۔‘‘ اس آدمی نے عرض کیا: میرا یہ ارادہ نہیں تھا،میں نے تو یہ ارادہ کیا کہ اللہ کی راہ میں شہادت (بستر پر مرنے سے) افضل ہے۔رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں شہادت جیسی تو کوئی چیز ہی نہیں اور مجھے اپنی قبر کے لیے یہ خطۂ زمین پوری زمین میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔‘‘ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔امام مالک نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ مالک۔