Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2758 (مشکوۃ المصابیح)
[2758] رواہ البخاري (1534، 7343)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ: أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ: صَلِّ فِي ہَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقُلْ: عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ . وَفِي رِوَايَة: ((قل عُمرةٌ وحِجّةٌ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،عمر بن خطاب ؓ نے بیان فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وادی عقیق میں فرماتے ہوئے سنا:’’آج رات میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا میرے پاس آیا تو اس نے کہا: اس مبارک وادی میں نماز پڑھیں،اور کہیں: عمرہ حج میں داخل ہو گیا۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمائیں: عمرہ اور حج کی ایک ساتھ نیت کی۔‘‘ رواہ البخاری۔