Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2766 (مشکوۃ المصابیح)

[2766] متفق علیہ، رواہ البخاري (2236) و مسلم (1581/71)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَكَّةَ: ((إِنَّ اللہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ)) . فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ؟ فَإِنَّہُ تُطْلَی بِہَا السُّفُنُ وَيُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: ((لَا ہُوَ حَرَامٌ)) . ثُمَّ قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ: ((قَاتَلَ اللہُ الْيَہُودَ إِنَّ اللہَ لَمَّا حَرَّمَ شُحُومَہَا أَجْمَلُوہُ ثُمَّ بَاعُوہُ فَأَكَلُوا ثَمَنَہُ))

جابر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مکہ میں فرماتے ہوئے سنا:’’بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب،مردار،خنزیر اور بتوں کی بیع کو حرام قرار دیا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا،اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے بارے میں بتائیں؟ کیونکہ اس کے ذریعے کشتیوں کو روغن کیا جاتا ہے،کھالیں چکنی کی جاتی ہیں،اور لوگ اسے چراغوں میں جلا کر روشنی حاصل کرتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں،وہ حرام ہے۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ یہود کو غارت کرے،کیونکہ اللہ نے جب اس کی چربی حرام قرار دی تو انہوں نے پگھلا کر بیچا اور پھر اس کی قیمت کھائی۔‘‘ متفق علیہ۔