Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2770 (مشکوۃ المصابیح)

[2770] صحیح، رواہ الترمذي (1358 وقال: حسن غریب) و النسائي (240/7۔ 241 ح 4454۔ 4457) و ابن ماجہ (2290) و أبو داود (3528) والدارمي (247/2 ح 2540)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَالدَّارِمِيِّ: ((إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِہِ وَإِنَّ وَلَدہ من كَسبہ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے،اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و ابوداؤد و الدارمی۔ابوداؤد اور دارمی کی روایت میں ہے:’’آدمی کا اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے،اور بے شک اس کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے۔‘‘