Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2776 (مشکوۃ المصابیح)
[2776] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1295 وقال: غریب) و ابن ماجہ (3381)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً: عَاصِرَہَا وَمُعْتَصِرَہَا وَشَارِبَہَا وَحَامِلَہَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْہِ وَسَاقِيَہَا وَبَائِعَہَا وَآكِلَ ثَمَنِہَا وَالْمُشْتَرِي لَہَا وَالْمُشْتَرَی لَہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب سے متعلق دس قسم کے افراد پر لعنت فرمائی: اس کے بنانے والے،اس کے بنوانے والے،اس کے پینے والے،اسے اٹھانے والے،جس کے پاس لے جائی جائے،اس کے پلانے والے،اسے بیچنے والے،اس کی قیمت کھانے والے،اسے خریدنے والے اور جس کے لیے خریدی جائے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔