Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2777 (مشکوۃ المصابیح)
[2777] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3674) و ابن ماجہ (3380)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَعَنَ اللہُ الْخَمْرَ وَشَارِبَہَا وَسَاقَيَہَا وَبَائِعَہَا وَمُبْتَاعَہَا وَعَاصِرَہَا وَمُعْتَصِرَہَا وَحَامِلَہَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ نے شراب پر،اس کے پینے والے،اس کے پلانے والے،اس کے بیچنے والے،اس کے خریدنے والے،اس کے بنانے والے،جس کے لیے بنائی جائے اس پر،اسے لے کر جانے والے اور جس کے لیے لے کر جائی جائے،ان سب پر لعنت فرمائی۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔