Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2784 (مشکوۃ المصابیح)
[2784] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (133/4 ح 17333) ٭ فیہ أبو بکر بن أبي مریم ضعیف مختلط .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي بكرِ بنِ أبي مريمَ قَالَ: كَانَتْ لِمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ جَارِيَةٌ تَبِيعُ اللَّبَنَ وَيَقْبِضُ الْمِقْدَامُ ثَمَنَہُ فَقِيلَ لَہُ: سُبْحَانَ اللہِ أَتَبِيعُ اللَّبَنَ؟ وَتَقْبِضُ الثَّمَنَ؟ فَقَالَ نَعَمْ وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَيَأْتِيَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَنْفَعُ فِيہِ إِلَّا الدِّينَارُ وَالدِّرْہَم)) . رَوَاہُ أَحْمد
ابوبکر بن ابومریم بیان کرتے ہیں،مقدام بن معدیکرب ؓ کی ایک لونڈی دودھ بیچا کرتی تھی اور مقدام ؓ اس کی قیمت وصول کرتے تھے،ان سے کہا گیا،سبحان اللہ! کیا وہ دودھ بیچتی ہے اور تم اس کی قیمت وصول کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں،اس میں کوئی حرج نہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’لوگوں پر ایسا وقت بھی آئے گا جس میں درہم و دینار ہی انہیں فائدہ پہنچائے گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔