Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2791 (مشکوۃ المصابیح)
[2791] متفق علیہ، رواہ البخاري (3451) و مسلم (1560/26)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ فِيمَنْ قَبْلَكُمْ أَتَاہُ الْمَلَكُ لِيَقْبِضَ رُوحَہُ فَقيل لَہُ: ہَل علمت مَنْ خَيْرٍ؟ قَالَ: مَا أَعْلَمُ. قِيلَ لَہُ انْظُرْ قَالَ: مَا أَعْلَمُ شَيْئًا غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ أُبَايِعُ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا وَأُجَازِيہِمْ فَأُنْظِرُ الْمُوسِرَ وَأَتَجَاوَزُ عَنِ الْمُعْسِرِ فَأَدْخَلَہُ اللہُ الْجَنَّةَ
حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم سے پہلے زمانے میں ایک آدمی تھا،فرشتہ اس کی روح قبض کرنے کے لیے اس کے پاس آیا تو اس سے پوچھا گیا: کیا تم نے کوئی نیکی کا کام کیا ہے؟ اس نے کہا: مجھے پتہ نہیں،پھر اسے کہا گیا: دیکھ لو اس نے کہا: مجھے اس کے علاوہ تو کوئی اور بات یاد نہیں کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ بیع کیا کرتا تھا،اور میں ان سے اچھے انداز سے تقاضا کیا کرتا تھا،میں مال دار شخص کو مہلت دے دیتا تھا جبکہ تنگدست کو ویسے ہی معاف کر دیا کرتا تھا،اللہ تعالیٰ نے اسے جنت میں داخل فرما دیا۔‘‘ متفق علیہ۔